ملائشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران 4سے5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخت ہوں گے

 
0
407

کاراسمبلنگ، حلال گوشت، ٹیلی کام، قیمتی پتھروں کی تجارت کے معاہدوں کیے جائیں گے، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے دوران 4 سے 5 تجارتی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے بتایا ہے کہ ملائشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران 15ملائشین کمپنیوں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ہارون شریف نے بتایا کہ مہاتیر محمد کے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کار اسمبلنگ، قیمتی پتھر، حلال گوشت اور ٹیلی کام کے حوالے سے تجارت کے معاہدوں پر دستخت کیے جائیں گے۔چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ ملائشین آئل کمپنی پیٹروناس دوبارہ سے پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گی، پام آئل کمپنیوں کی فوڈپروسیسنگ کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 22مارچ کو 3 روزہ دورے کے لیے پاکستان آرہے ہیں ان کے ہمراہ ملائشیاء کے اور بھی معززین اور سرمایاکار پاکستان آئیں گے۔مہاتیر محمد 23مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی یومِ پاکستان کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ وہ تین دن پاکستان میں رہیں گے ، اس دورے کے دوران مہاتیر محمد کی ملاقات ایوانِ صدر میں پاکستن کے صدر عارف علوی سے بھی ہو گے اور وہ چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان یومِ پاکستان کی پریڈ کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ ہوں گے اور وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے پہلے عمران خان ملائیشیا کا دورہ کر چکے ہیں اور اب ملائیشیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخت کرے گا۔