اسلام آباد: تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی ، 8 ملزمان گرفتار

 
0
11405

اسلام آباد مارچ 28 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق تھانپ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کاروائی کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے 7 عدد مسروقہ موٹر سائیکل ایک عدد کار ، چھینے گئے موبائل فون اسلحہ و ایمونیشن ، برآمد کر لیا۔ ملزم موٹر سائیکل محمد عثمان نے الشفاءہسپتال کی پارکنگ سے 7 موٹر سائیکل چوری کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کر دیئے تھے جو کہ پولیس نے بر آمد کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ  دو جعل سازوں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی۔ دیگر ملزمان میں وقاص رفیق اور سائمن ،تازیہ بی بی، ساجد حسین، احتشام حیدر،ذوالقرنین حیدر اور عاصم کبیر خا ن سے ایک عدد کا ر ، چھینے گئے مو با ئل فون اور 2 عدد پسٹل 30 بور ایک روند سمیت بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا سمیر ا اعظم نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا زون میں موثر حکمت عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے گروہوں کی گرفتاری کی وجہ سے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران اور جوانوں کو شابا ش دی۔