لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل

 
0
1029

لاہور اپریل 16 (ٹی این ایس): لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز بھی موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی شام کو طوفانی بارش اور ژالہ باری کے سلسلے نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا رخ کیا۔
لاہور میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ جبکہ طوفانی بارش، آندھی اور ژالہ باری کے باعث علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز بھی موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔