نیب نے 56کمپنی کیس میں مزید 1ارب روپے واپس لے لیے، نوید اکرم نامی شخص سے 1ارب روپے واپس لے لیے ہیں،پنجاب حکومت کے حوالے کر دیے جائیں گے

 
0
346

اسلام آباد اپریل 16 (ٹی این ایس): نیب لاہور نے سابقہ حکموت کے خلاف چل رہے 56کمپنی کیس میں مزید 1ارب روپے کی رقم ریکور کر لی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نوید اکرم نامی شخص جعلی کمپنی سے متعلقہ ہے اور اس نے کرپشن سے کمائے گئے 1ارب روپے نیب کو واپس کر دیے گئے ہیں۔ نیب نے سوموار کے روز بھی 56کمپنی کیس سے متعلقہ ایک کمپنی کے کانٹریکٹرسے1ارب روپے برامد کر کے پنجاب حکومت کو واپس کر دیے جبکہ 61کروڑ روپے کی زمین بھی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔
چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں بہت بڑے کرپشن کیسز سامنے آئے اور ان پر تیزی سے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ابھی تک مجموعی طور پر 303ارب روپے برامد کر کے خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔ سوموار کے روز نیب نے پنجاب میں 56 کمپنیوں کے کیس میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جب نیب نے چھپن کمپنیز کیس میں ایک ملزم سے ایک ارب کی رقم وصول کرلی ۔ نیب کے مطابق ملزم نے نیب کو یہ رقم قانونی تقاضے پورے کرکے واپس کی ۔ اسی طرح نیب نے 61کروڑ کی پراپرٹی بھی پنجاب حکومت کے حوالے کردی تھی۔