سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ جسٹس کا اجلاس، مختلف پہلووں پر بحث کی گئی، سینیٹر رحمان ملک کو بہترین کتاب لکھنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

 
0
488

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ جسٹس کا اجلاس ہوا جس میں مختلف پہلووں پر بحث کی گئی، ، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ صرف قانون بلکہ قانون پر عمل درآمد کرنے کا فقدان ہے۔ ہم قانون بنانے میں بعض اوقات دیر نہیں لگاتے مگر بنائے گئے قانون لاگو کرنے پر توجہ نہیں دیتے۔ ہماری حکومت نے کئی قوانین بنائے مگر اسوقت سپریم کورٹ نے رد کر دئیے تھے۔ چیف جسٹس صاحب کے تقریر کا مقصد ہے کہ قانون بنائیں ہم ساتھ ہیں کا ہے۔ چیف جسٹس صاحب کے تقریر کو مثبت کیا جائے واقعی قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بغض قوانین کے غلط استعمال سے ملک کو بین القوامی سطح پر نقصان ہو رہا ہے۔ منی لاںڈرنگ قانون کو غلط اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ منی لانڈرنگ قانون کے غلط استعمال کیوجہ سے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ کیا ہے منی لانڈرنگ قانون کے تحت جیسے دل چاہے مقدمات کھلے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں موجود وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر رحمان ملک کو بہترین کتاب لکھنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ سینیٹر رحمان ملک کا بہت بڑا پرستار رہا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک کی کتاب پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔