عمران خان نے عمرایوب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا حکم دیدیا

 
0
372

ٹینکوکریٹس پر مشتمل ایک ایڈوائزی بورڈ وزارت خزانہ کے امور کو چلائے گا 48گھنٹے میں وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ہوگی. حکومتی ذرائع
اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران نے وزیرمملکت برائے خزانہ عمرایوب خان کے ساتھ مشاورت کے بعد عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان عمرایوب کو سنبھالنے کا حکم دیا ہے. ذرائع کے مطابق ٹینکوکریٹس پر مشتمل ایک ایڈوائزی بورڈ وزارت خزانہ کے امور کو چلائے گا. وزیراعظم کے وزارت خزانہ کے امور میں ایڈوائزی بورڈ کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے جبکہ اراکین میں سابق وزراءخزانہ حفیظ شیخ‘ شوکت ترین‘ڈاکٹرشمشاد اختر‘ڈاکٹرسلمان شاہ اور عمر ایوب ہونگے.
دوسری جانب وزیراعظم مختلف معاشی ماہرین اور دیگر کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان نئے وزیرخزانہ کے لیے ناموں پر غور کررہے ہیں . اسد عمر جوکہ عمران خان کے قریب ترین ساتھی ہیں کے استعفی سے کابینہ کے دیگر اراکین کو بھی ایک پغام گیا ہے کہ جو بھی پرفارم نہیں کرئے گا اس کو جانا ہوگا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی یا نون لیگ کی حکومت ہوتی تو انہیں بھی ایسے معاشی حالات کو سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے کیونکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا بے قابو ہونا‘ملک میں کاروبار بند ہونا‘مارکیٹ کے حالات خراب ہونا ‘ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی جیسے بے شمار مسائل تحریک انصاف کی حکومت کے سامنے تھے جن سے اسد عمر وزیراعظم کی امیدوں کے مطابق نبرآزما نہیں ہوسکے.
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالرکی قدر میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان بہت ناراض تھے وہ وزارت خزانہ کی کارکردگی سے اس لیے بھی مطمئن نہیں تھے کہ انہوں نے اپنی انتخابی تقاریر میں دعوے کیئے تھے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور سرمایہ کار ان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے حکومت میں آتے ہی بھاری سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی مگر پاکستان کے بدترین معاشی حالات کی وجہ سے وزیراعظم کی شخصیت کا جادو بیرون ممالک مقیم پاکستانی یا بیرونی سرمایہ پر نہیں چل سکا بلکہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی.
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل(ر)پرویزمشرف کی معاشی ٹیم کے افراد کو حکومتی امور میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کے کئی اہم راہنماءناراض ہیں . ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ اسد عمر اور وزیرمملکت برائے خزانہ عمر ایوب کے مابین پچھلے چند ماہ سے کافی تناﺅ تھا اور ممکنہ طور پر اسد عمر کی وزارت تبدیل کرنے کا مشورہ دینے والوں میں عمرایوب خان بھی شامل ہیں . ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں 5اہم ترین وزارتوں کے قلمدان تبدیل کیئے جائیں گے‘عمران خان ہر وزارت کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزی بورڈ تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اور ہر وزارت ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ مشاورت کی پابند ہوگی.