سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد، ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں پر مفصل گفتگو ہوئی

 
0
595

اسلام آباد مئی 01 (ٹی این ایس): آج بدھ کے روز سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ہوئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے ہائی کمشنر سے ایسٹر کے دن دھشتگردانہ واقعات پر اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ سینیٹر رحمان ملک اور سری لنکن ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات سمیت دھشتھگردی کی روک تھام پر بات چیت ہوئی اور ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں پر مفصل گفتگو ہوئی۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ داعش کی بڑھتی ہوئی حالات پر تشویش ہے، ملکر دھشتگردوں کو کچلنا ہوگا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نورالدین محمد کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا شکرگزار ہوں کہ مشکل وقت میں پورے قوم نے یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکا کا ساتھ دیا اور آج بھی ساتھ ہے، سینیٹر رحمان ملک کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سری لنکن حملوں کیخلاف قرارداد پر مشکور ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سری لنکا کے چرچ و ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے، مشکل گھڑی میں ہم سب پاکستانی سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سری لنکا میں ایسٹر کے مقدس تہوار پر ایسے بم دھماکے ہوں گے۔

Sri Lankan High Commissioner Arrived at Senator Rehman Malik Home

Sri Lankan High Commissioner Arrived at Senator Rehman Malik Home

Posted by TNS Media on 2019 m. gegužės 1 d., trečiadienis