کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے میں پڑے ملبے کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے جلد از جلد اشتہار شائع کیاجائے ، چئرمین سی ڈی اے

 
0
493

اسلام آباد یکم مئی 2019 (ٹی این ایس): کشمیر ہائی وے کے اطراف سے ملبے کو اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چئرمین سی ڈی اے نےممبر انجئنرنگ اور ممبر اسٹیٹ کو ہدایت کی ہے کہ کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے میں پڑے ملبے کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے جلد از جلد اشتہار شائع کیاجائے ۔
کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے سے ملبے کو ہٹانے کے لئے سی ڈی اے کا اسٹیٹ ونگ باقاعدہ منظوری کے بعد اشتہار شائع کرے گا بصورت دیگر اس ملبے کی نیلامی کر دی جائے گی کیونکہ اس ملبے کی وجہ سےشہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی۔اس ضمن میں انونٹری لسٹ تیار کی جاچکی ہے۔ ملبہ اٹھانے کے بعد سی ڈی اے ایم سی آئی کے تعاون سے خالی کی گئی جگہ پر شجر کاری کرنےکا ارادہ رکھتاہے ۔۔.