سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ جاری انسداد تجاوازت مہم کے تحت شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بھرپور کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں

 
0
479

اسلام آباد مئی 07 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ جاری انسداد تجاوازت مہم کے تحت شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بھرپور کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ انسدادِ تجاوزات کی مہم کے دوران منگل کے روز کیے جانے والے ایک آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ پر سنگ جانی میں غیر قانونی تعمیر شدہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے غیر قانونی قابضین سے دو ایکڑ سرکاری اراضی کا قبضہ واگذار کروا لیا گیا۔
اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔
انسداد تجاوزات کے اس آپریشن کے دوران 03 گاڑیوں کے شو رومز تقریباً40 فٹ چوڑے ہالز، 03 رہائشی کمرے، ایک پراپرٹی کے دفتر اور دو چار دیواریوں سمیت ڈی پی سی کو مسمار کر دیا گیا۔