پاکستان تیل اور گیس کی تلاش میں مطلوبہ گہرائی تک قریباََ پہنچ چکا

 
0
337

آف شور ڈرلنگ بہت اچھے اور احسن طریقے سے جاری ہے،15 دن مزید درکار ہوں گے۔عید سے پہلے امید ہے کہ کچھ نتائج موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی گفتگو
اسلام آباد مئی 11 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بتایا ہے کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ڈرلنگ میں 5 سے 6 ہفتے ضائع ہوئے۔ساڑھے 3 ہزار میٹر کی گہرائی پر کنواں ناکارہ ہوا جس سے تاخیر ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم بابر کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آف شور ڈرلنگ بہت اچھے اور احسن طریقے سے جاری ہے،مطلوبہ گہرائی تک تقریباََ پہنچ چکے ہیں۔
15 دن مزید درکار ہوں گے۔عید سے پہلے امید ہے کہ کچھ نتائج موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔ندیم بابر کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ڈرلنگ میں سے 5 سے 6ہفتے ضائع ہوئے۔ساڑھے 3ہزار میٹر کی گہرائی پر کنواں ناکارہ ہو جس سے تاخیر ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے دوران 450 ارب روپوں کا گردشی قرضہ بنا،لائن لاسز اور عدم ادائیگی سے 160 ارب سالانہ نقصان ہے۔
چوری کے خلاف مہم سے 4 ماہ میں 61 ارب کی وصولی بڑھائی ہے۔61 ارب میں سے 37 ارب چوری کے تھے جو ہم نے پکڑے۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ماہ عوام کو بھر پور آس دلائی ہے کہ کراچی کے سمندری علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ اگر تیل کے یہ ذخائر دریافت ہو گئے تو پاکستاناس شعبے میں خود کفیل ہو جائے گا اور ہر سال کھربوں روپے تیل کی درآمدپر ضائع نہیں کرنے پڑیں گے۔
وفاقی وزراءکو اُمید ہے کہ تیل کے ذخائر کی دریافت کے باعث جہاںپاکستان کی معیشت بہتر ہو گی وہاں بحرانوں میں گھری حکومت بھی عوام کے سامنے سُرخرو ہو جائے گی۔گذشتہ روز طابق تیل کی تلاش میں وفاقی وزیر خود کیکڑا 1- پہنچے تھے۔ق وفاقی وزیر برائے جہاز رانی علی حیدر زیدی اور وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور سمندری علاقے کیکڑا کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر مشیر پیٹرولیم ندیم بابر بھی ہمراہ تھے۔ یہ حکومتی عہدے دار ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر تیل کی ممکنہ دریافت والے علاقے میں پہنچے۔