خیبرپختونخواحکومت کی صوبے میں تیل و گیس کی تلاش میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی شدید مذمت

 
0
706

پشاورجولائی19(ٹی این ایس )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے مئی 2014کو لکی ایکسپلوریشن اور اس کے بعد پانچ مزید بلاکس کے ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت کے ادارے ڈائریکٹر جنرل آف پیٹرولیم کنسیشن) (DGPCکودرخواست تحریر کی ۔ان بلاکس کے ایوارڈ کے وقتا فوقتا مکتوبات DGPC کو تحریر کئے گئے لیکن DGPCکی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گی۔حکومت خیبر پختونخوا نے دفاعی تنظیموں سے سیکورٹی کلیئرنس کے لئے اپنی پوری کوشش کی اور آخر کار اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیکورٹی کے لحاظ دفاعی تنظیموں کی طرف سے بلاکس کو سیکورٹی کے لئے کلیئر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے DGPCنے دفاعی تنظیم کو پہلے سے ہی حاصل کردہ NOCکو منسوخ کرنے لئے تحریر کیا۔DGPC حکومت خیبر پختونخواکو تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں سے روکنے کے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے ۔18ترمیم میں آرٹیکل 172(3) کے مطابق وفاق اور صوبے تیل اور قدرتی گیس کے ذخائرصوبے میں ملنے کی صورت میں مشترکہ طور پر حقدار ہو ں گے۔لیکن وفاقی حکومت تا حال صوبوں کو ان کا حق اور منافع دینے سے انکاری ہے ۔تاہم حکومت خیبر پختونخوا صوبے میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے کوشاں ہے ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لیمٹیڈ کی کوششوں کے باعث صوبے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور تیل کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ صوبے کی عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے ۔حکومت خیبر پختونخوا صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ ،تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی۔