اداکارہ شردھا کپور فلم’’حسینہ‘‘ میں جلوے بکھیریں گی‘فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا

 
0
382

ممبئی جولائی19(ٹی این ایس):بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور بہت جلد انڈر ورلڈ ڈون داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر مبنی فلم ’’حسینہ ‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اپوروا لاکھیا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس ٹریلر میں شردہا کپور نے باخوبی انداز میں حسینہ پارکر کا لْک اپنایا ہوا ہے، جو شائقین کو خوب متاثر کررہا ہے۔ٹریلر میں دو منٹ 8 سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں شردہا کپور نے حسینہ پارکر کی زندگی کو پیش کیا، جس میں دکھایا گیا کہ وہ کس طرح اپنی سادہ زندگی سے انڈر ورلڈ کی دنیا میں داخل ہوئیں۔ٹریلر کو شردہا کپور کے ساتھی اداکار ورن دھون، عالیہ بھٹ سمیت کئی بولی وڈ شخصیت نے کافی پسند بھی کیا ہے۔ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے سے قبل شردہا کپور نے اس کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا تھا، جس میں شردہا کپور سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ایک صوفے پر پیٹھی تھیں۔خیال رہے کہ شردہا کپور نے قبل اس فلم میں حسینہ پارکر کا کردار ادا کرنے کی آفر سوناکشی سنہا کو دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا۔تاہم بعدازاں چند ذاتی مسائل کے باعث انہوں نے فلم کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد شردہا کپور کے حصے میں یہ کردار آیا۔اس فلم میں شردہا کپور کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم بنیں گے، جبکہ اداکار انکور بھاٹیہ شردھا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔