صادق آباد میں بینک میں دھماکہ، کئی افراد زخمی 6 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال اندازہ نہ ہو سکا

 
0
358

صادق آباد مئی 16 (ٹی این ایس): صادق آباد میں ایک بینک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ پر نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے سے بینک کی عمارت گر گئی جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جب کہ 6زخمی افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔جب کہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔