میٹروبس منصوبے میں کلین چٹ ملنے کا مسلم لیگ ن کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا، میڑو منصوبے پر آڈیڑ جزل کی پورٹ میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں ہونے کا انکشاف

 
0
276

لاہور مئی 16 (ٹی این ایس): میٹرو بس منصوبے میں کلین چٹ ملنے کا مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہوا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڑو منصوبے پر آڈیڑ جزل کی رپورٹ میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں ہونے کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ منصوبے میں پیپرا رولز کو نظر انداز کیا گیا۔ غلط اعداد و شمار دکھا کر اضافی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ آڈیٹر جنرل رپورٹ نےاس منصوبے پر کئی سوالات بھی اُٹھا دئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ قانونی طور پر دس ارب روپے سے زائد لاگت کا کوئی بھی منصوبہ ہو تو اس کی منظوری نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے حاصل کی جاتی ہے۔ میٹروبس منصوبہ تیس ارب روپے سے زائد کا منصوبہ تھا لیکن اس کے لیے کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ منصوبے میں ایک ارب اور 55 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا۔
غلط اعداد و شمار پر اکتیس کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ جبکہ ایکسلریٹرز کے ٹھیکوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سولہ کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ میٹروبس لاہور کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا دعویٰ درست ثابت ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت کے حوالے سے متضاد دعوے اور الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اس منصوبے کی لاگت پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی اعداد و شمار سے اختلاف کرتی رہی ۔جس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو نے لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے گئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا کُل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں رکاوٹوں کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔