سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے احتجاجی متاثرین کو پارلیمنٹ ہاوس بلا لیا

 
0
784

اسلام آباد مئی 16 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کی سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و شہداء کے لئے دعائے مغفرت، ہدائےسمجھوتہ ایکپسریس کے لواحقین نے بھارتی عدالت کے متنازع فیصلے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، احتجاج کرنے والوں میں راحیلہ وکیل سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں کے افراد شامل ہیں۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے شہداء کیلئے دعائے فاتحہ کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں لواحقین کیساتھ ہوں اور انصاف لینے تک ساتھ بھرپور لڑتا رہوں گا۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ظالمانہ دھشتگردی میں بیالیس سے زیادہ پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ چاروں مجرموں کی رہائی کے فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ لواحقین کا سینیٹر رحمان ملک سے انصاف دلانے کی اپیل۔ راحیلہ وکیل کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ کیس کے فیصلے کے بعد سوائے رحمان ملک کسی حکومتی نمائیندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ کسی ڈیڈ باڈی ہو قبول کرو اسکے بدلے 15 لاکھ روپے بھی دینگے۔ ہمیں انصاف نہیں ملا، حکومت پاکستان ہمیں انصاف دلانے میں مدد کرے۔

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے لواحقین کا سینیٹر رحمان ملک کو بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پیٹیشن جمع کروائی۔ سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو کمیٹی برائے داخلہ کے ائیندہ اجلاس میں لینے کا فیصلہ۔ سانحہ پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایک اسپیشل اجلاس بلائی گی۔
اس کیس کے حوالے سے پولیس و ایف آئی اے میں باقاعدہ ایف آئی آر کاٹی جائے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اپنی تقریر میں کانگریس کو سانحہ سمجھوتہ کا مورد الزام ٹہرا چکا ہے۔ دھماکہ جس نے بھی کیا ہے بی جے پی یا کانگریس شہید پاکستانی ہوئی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ کے ملزمین کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔