پنجاب حکومت کا صوبے کے ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

 
0
310

لاہور مئی 16 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی مانیٹرنگ کے لئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔ انسپکشن ٹیم ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسپکشن ٹیم کے سربراہ کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ فلاح عامہ کے پراجیکٹس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ منصوبوں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ انسپکشن ٹیم کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی فلاح عامہ پر ہی خر چ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی کو سرکاری وسائل ضائع نہیں کرنے دوں گا۔ منصوبوں پر فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج پر ہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا۔