وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی کارکردگی اور نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیرکے امورکا جائزہ لیا گیا

 
0
596

لاہور مئی 16 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مجھے اپنے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ نمبر پلیٹس کے اجراء کا عمل شروع ہونے تک بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اورموٹر سائیکل سواروں کوبلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ محکمہ ایکسائز کی رسید رکھنے والے شخص سے نمبر پلیٹس کے بارے میں بازپرس نہ کی جائے۔ اس ضمن میں پولیس کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ نمبرپلیٹس کے اجراء میں ہونیوالی تاخیرکی وجوہات کا جلد حل تلاش کر کے تیزی سے اقدامات کیے جائیں۔ نمبر پلیٹس کے اجراء کے نظام میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے نظام میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے جامع سفارشات طلب کرلیں۔ محکمہ ایکسائزلوگوں کی سہولت کیلئے اپنے کام میں جدت لائے۔ جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے محکمہ ایکسائزکونئے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے۔ نئے پاکستان میں نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن،سیکرٹری امپلی مینٹیشن وزیراعلیٰ اورایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کی اجلاس میں شرکت۔