وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے سفیر یاؤ جنگ (Mr. Yao Jing) کی ملاقات۔

 
0
22489

لاہور مئی 16 (ٹی این ایس): پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ اور چین کے سفیر کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، سپیشل اکنامک زونزمیں سرمایہ کاری،زراعت، ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ،سیاحت اور سماجی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق۔ چینی سفیر نے چین کے ویزے کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کیا۔ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہوجائے گی۔ ادھر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک چین معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پنجاب حکومت نئے سپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولتیں دیں گے۔

پاک چین معاشی تعلقات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عروج ملے گا۔ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لارہی ہے۔ سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ سماجی شعبوں میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  زراعت،سیاحت،ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان اورمنڈی بہاؤالدین میں دو ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنارہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے فروغ کیلئے علیحدہ پارک بنایا جارہاہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول ہے۔ چینی سرمایہ کارسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چین کی ترقی پاکستان کیلئے رول ماڈل ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا یا جائیگا۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے- عوام کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت دورس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ادھر چینی سفیر نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہے۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ سے دونو ں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور چین کی تاریخی دوستی مزید مستحکم ہو گی۔  پنجاب کو پاکستان کی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے چین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔  چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن(Mr. Long Dingbin)،چینی حکام،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار الیاس تنویر،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری صنعت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔