قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ٗ اسلام آباد دارلحکومتی علاقہ ترمیمی بل 2017 کاجائزہ

 
0
338

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمقام چیئر پرسن نعیمہ کشور خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سید جاوید علی شاہ، غالب خان، شیخ محمد اکرم، نعمان اسلام شیخ ، ڈاکٹر عارف علوی ، کنور نوید جمیل، سلمان خان بلوچ، شیر اکبر خان ، ساجد احمد ،اسد الرحمٰن، رومینہ خورشید عالم، زہرہ ودود فاطمی اور کشور زہرہ سمیت وزارت داخلہ ، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے منٹس کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ساجد احمد کی طرف سے ایوان میں متعارف کرائے گئے بل تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2017ء ،2017اور اسد الرحمٰن کی طرف سے اسلام آباد دارلحکومتی علاقہ ترمیمی بل 2017 کاجائزہ لیاگیا، ایس اے اقبال قادری کی طرف سے پیش کئے گئے ضابطہ فوجداری ترمیم بل 2017 ، شازیہ مری کی طرف سے پیش کردہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بچوں سے مشقت لینے سے امتناع کے بل 2017، کشور زہرہ کی طرف سے مذہبی سکالرز، علماء اور پیش امام کی بہبود کے بل 2017، میجر (ر) طاہر کی جانب سے ٹھوس فضلے کی مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ کے بل 2017 سمیت ایوان میں وزارت داخلہ سے متعلق متعارف کرائے گئے دیگر بلوں کاجائزہ لیا گیا تاہم کمیٹی نے رومینہ خورشید عالم کی طرف سے متعارف کرائے گئے بل کی طرف سے قومی مرکز برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی بل 2017کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ بل کو سپیکر کے ذریعے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو ارسال کیا جائیگا۔