برطانیہ میں کمرپر خنجر لگائے عمر رسیدہ یمنی باشندے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

 
0
487

ریاض جولائی19(ٹی این ایس):برطانیہ کے شہر لیورپول میں روایتی لباس میں ملبوس کمر پر چھوٹا خنجر لگائے ہوئے ایک یمنی باشندے نے سڑک پر چلتے ہوئے برطانویوں کو گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا۔یہ عمر رسیدہ یمنی شہر کی سڑکوں پر واقع دکانوں میں گھوم رہا تھا کہ اس دوران مقامی لوگوں نے اس کے حلیے سے خوف کھانا شروع کر دیا یہاں تک کہ پولیس اہل کاروں نے اس کی کمر پر بندھا ہوا روایتی خنجر اپنے قبضے میں لے لیا۔برطانوی ٹی وی کیک مطابق واقعے سے متعلق وڈیو میں برطانوی پولیس کو مذکورہ یمنی کے ساتھ پوچھ گچھ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دو دیگر خواتین جن کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا وہ یمنی شخص کی گفتگو کا پولیس افسران کے لیے ترجمہ کر رہی تھیں۔مترجم خاتون کے مطابق یمنی باشندہ ہر جمعے کے روز نماز کے لیے جاتے ہوئے اس خنجر کی بیلٹ کو پہنتا ہے اور 55 برس سے اْس کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ یمنی باشندے نے بنا کسی بحث و تکرار کے اپنا خنجر برطانوی پولیس کے حوالے کر دیا۔