وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات

 
0
311

لاہور مئی 26 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال۔ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا۔ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیاگیا۔ کرپشن کے ناسورنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے۔ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں ہر سطح پر بچت،سادگی اورکفایت شعاری کو فروغ دیا ہے۔
تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ میرٹ اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق حکومتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمارا عوام سے تعلق ہے اورعوام کے مینڈیٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ خدمت کاسفرمیں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں گے۔ ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے جائیں گے۔  عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سمت درست اور نیت نیک ہے۔  مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے۔