سعودی عرب،کویتی شہری اور اس کا بیٹا صحراء میں پیاس سے دم توڑ گئے

 
0
702

ریاض جولائی19(ٹی این ایس) :سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراء میں پیاس سے دم توڑ جانے والے کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی لاشیں مل گئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت میں عون سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ کویتی شہری کی گاڑی گہری ریت میں پھنس گئی تھی جس کے بعد شدید گرمی کے نتیجے میں باپ اور بیٹا اپنی جان گنوا بیٹھے۔ 30 سالہ کویتی شہری فرج آل دراج اور اس کا 9 سالہ بیٹا سالم ٹویوٹا جیپ میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے اور کویت کے درمیان ہائی وے پر سفر میں تھے۔ اس دوران سعودی عرب کے ضلعے حفر الباطن کے گاؤں القلیب کے نزدیک وہ راستہ بھٹک گئے اور ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔