انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز مل پور میں بھر پورانسدادِ تجاوزات آپریشن کر کے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر ے 100 کنال اراضی واگذار کرا لی

 
0
352

اسلام آباد جون 11 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ریزرو پولیس کی معاونت سے آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے موقع پر سرکاری اراضی پر بنائی جانے والی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کی۔

انفورسمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے اس بھر پور آپریشن میں مل پور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے 21 گھر(بمعہ چار دیواریاں)مسمار کر دیئے گئے جبکہ 55 کمروں کو بھی گرا دیا گیا۔ آپریشن میں 21 باورچی خانے، 26 واش روم کو مشینری کی مدد سے مسمار کر کے 100 کنال سرکاری اراضی خالی کر الی۔ اس آپریشن میں ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی ھیوی مشینری استعمال میں لائی گئی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں جاری اس آپریشن میں منگل ہی کے روز سیکٹر G-9/1کی گلی نمبر45 کے مکان نمبر 730کے ساتھ کی جانے والی اضافی غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا۔ اس کاروائی کے دوران 2 کمرے، 2 واش روم اور ایک چار دیواری کو مسمار کیا گیا۔