پانامہ احتساب کی جنگ نہیں اقتدار کی جنگ ہے ٗحافظ حمد اللہ

 
0
1752

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ پانامہ احتساب کی جنگ نہیں اقتدار کی جنگ ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے جے آئی ٹی کے کچھ ممبران پر تحفظات ہیں، شروع دن سے اس حوالے سے عدالت عظمیٰ میں درخواست بھی دی ٗاگر ایک فریق اس پر مطمئن نہیں تو عدالت عظمیٰ کو اس حوالے سے دیکھنا ہوگا۔ جنگ احتساب کی نہیں بلکہ صرف اور صرف اقتدار کی جنگ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ قانونی ہوگا یا سیاسی۔ اس حوالے سے آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ لوگوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے 126 دنوں کا پاکستان کی تاریخ میں طویل دھرنا دیا، انہیں وہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے، آج عدالت کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں فریق ایک مدعی شیخ رشید احمد نے جے آئی ٹی پر خود اعتراض کیا کہ یہ جاتی امراء انوسٹی گیشن ٹیم ہے، یہ قانونی احتساب اور کرپشن کی جنگ کے نام تخت لاہور اور اسلام آباد کے خلاف جنگ ہے