پانامہ پر ناچ گا گاناکرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے ٗ میاں عبد المنان  

 
0
519

اسلام آباد جولائی19 (ٹی این ایس ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پانامہ پر ناچ گا گاناکرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کا مقدمہ عدالت عظمیٰ میں ہے، جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے لیکن مقدمہ کی آڑ میں ناچ گانے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔ ان کو ہمارا چیلنج ہے، ایک ایک بچے کو پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا ہے کہ چرخا کون چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے، عوام کی طاقت جو چاہے فیصلہ کر سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پانامہ کیس میں سرخرو ہوں گے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔