وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں

 
0
280

لاہور جولائی 03 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ کی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے مشاورت پر عملدرآمد کی یقین دہانی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے موڑ دیا ہے۔ ماضی کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب کے دور دراز شہر ترقی سے محروم رہے۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ ترقی اورخوشحالی ہر شہر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، انصر مجید نیازی،اراکین قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ، ملک محمد عامر ڈوگر،اراکین صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد،محمد عون حمید، ظفر اقبال،نذیر احمد چوہان،ام البنین علی، سعدیہ سہیل رانا اور مسرت جمشیدشامل-  چیئرپرسن پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن ڈاکٹر جویریہ سہروردی، چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن ایمپاور منٹ تنزیلہ عمران،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر بریگیڈئیر(ر) اسلم گھمن، ارم بخاری اورصدر ویمن ونگ پی ٹی آئی بہاولپور سمیرا ملک نے بھی ملاقات کی-