وزیراعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

 
0
10004

لاہور جولائی 04 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے زخمی فوجی جوان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔