ڈاکٹر سمعیہ امجدکا تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

 
0
587

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس) سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی سینئررہنما ڈاکٹر سمعیہ امجد نے آج اسلام آباد میں چیف آف سٹاف و ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق اور صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں باضابطہ طور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کے ویژن اور بصیرت اوران کے منصوبہ عمل ، نظریئے اور منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کی پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کے لیئے اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے اور میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گی۔ اور میں اپنی تمام توانائیاں تحریک انصاف کے نظریئے اور کامیابی کے لیئے صرف کروں گی۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو تحریک انصاف میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ان کی آمد سے خانیوال اور گردو نواح کی سیاست میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔