سینیٹر ملک حاکمین خان کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اپنی تصنیف “خاردار سیاست کے شب و روز” پیش کی

 
0
308

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری سے پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر ملک حاکمین خان نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے اپنی تصنیف “خاردار سیاست کے شب و روز” پیش کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر حاکمین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ ملک حاکمین خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر جیالے کو آپ کی قیادت پر فخر ہے۔ آپ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نہ صرف سیاسی جان نشین بلکہ ان کی ہوبہو تصویر ہیں۔ ملک حاکمین خان نے پارٹی چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ بڑھ چڑھ کر ان کا پیغام عوام اور کارکنوں کو پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی “روٹی، کپڑا اور مکان” کے منشور کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔