سینیٹر رحمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے سے انکار کیا،

 
0
286

اسلام آباد جولائی 09 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے سے انکار کیا، سینیٹر رحمان ملک و پیپلز پارٹی کے دیگر سینیٹرز نے اجلاس سے پہلے ہی قرارداد پر دستخط کئے تھے،
سینیٹر رحمان ملک کا دستخط سے انکار کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں، سینیٹر رحمان ملک کے دستخط قرارداد کے مسودے پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے کبھی اختلاف نہیں کیا ہے، پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کی ہمیشہ تائید و پابندی کی ہے، من گھڑت خبر سے سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت نے اپوزیشن اجلاس کے خلاف من گھڑت خبر گاڑ کر اپوزیشن کی اجلاس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹر شیری رحمان سے دستحط پر کوئی اختلافی مکالمہ نہیں ہوا، سینیٹر رحمان ملک نے اس جھوٹی خبر پر اپنی لیگل ٹیم کو متعلقہ رپورٹر و ٹی وی چینل کو نوٹس بھیجنے کا کہا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے جھوٹی خبر پر اپنے وکیل سے پیمرا میں بھی درخواست دینے کا کہا ہے۔