تھانہ سہالہ روات میں خاتون قتل کیس ڈرامہ فلاپ خاوند بیٹوں سمیت ملوث نکلا ذرائع

 
0
430

راولپنڈی جولائی 09 (ٹی این ایس): ریٹائرڈ پولیس افسر سمیت سفارشی بلوں سے باہر نکل آئے پانچ ماہ قبل خاوند نے بیوی اغوا کا ڈرامہ رچایا 2 دن بعد لاش تالاب میں ملی حالات واقعات سامنے آنے پر ملزمان کی دوڑیں لگ گئی ایک ملزم گرفتار دیگر نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ملزم خاوند کی مقتولہ خاتون سے دوسری شادی تھی تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بنی سراں کی رہائشی شریف النفس خاتون (س بیگم ) کے خاوند محمد خلیل نے تھانہ سہالہ میں 15/2/019 کو مقدمہ نمبر 57/19 بجرم 365/302/34 درج کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ میں روات میں چوکیداری کرتا ہوں 13/2 کو رات ڈیوٹی پر تھا صبح گھر آیا بچے رو رھے تھے جنهوں نے بتایا امی گھر سے غائب ھے بڑے بیٹے عبدالسلام نے بتایا 2 آدمی باہر والا گیٹ کھول کر گھر داخل ہوئے جو کمرے کا دروازہ بھی کھول کر اندر آ گئے میری آنکھ کھلی تو کمرے کی لائٹ جل رھی تھی قدموں کی آواز آ رھی تھی میں ڈر کے مارے باہر نہ نکلا کزن شفیق جو ہمسایہ ھے کو فون کر کے مدد مانگی وہ دونوں بھائی چھت پر آئے ہم نے تلاش کیا تو آدمی گھر موجود نہ تھے یہ لوگ بجلی کا بورڈ اکھاڑ کر بجلی کی تاریں میٹر سے نکال کر گیٹ کو باہر سے تالا لگا گئے کوئی نقصان نہ ھوا تو میں سو گیا صبح 7 بجے چھوٹے بہن بھائی دوسرے گھر آئے تو پتا چلا امی غائب ھے جبکہ امی کے جوتے اور چادر وقوعہ والے گھر موجود تھے پولیس نے حالات واقعات مشکوک ہونے کے باوجود 2 ماہ روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جس پر زرائع نے مزید بتایا مقتولہ خاتون کے بھائی محمد وحید نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مقدمہ هذا کی مدعیت اختیار کر کے بتایا کہ میری ہمشیرہ نہائیت سادہ طبیعت تھی کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہیں تھا خلیل کی اس کی بہن سے دوسری شادی تھی عبدالسلام اور ارسلان خلیل کی پہلی بیوی سے بیٹے ہیں وقوعہ والے دن اس کی بہن اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ بھینسوں والے ڈیرے جو اس کا مکان زیر تعمیر ھے پر سونے کے لئے گئی اگلے دن اس کو بتایا گیا کہ اس کی ہمشیرہ نہیں مل رھی ھے 15/2/019 کو گھر کے کچھ فاصلے پر اس کی لاش تیرتی ہوئی ملی جو نکالی گئی تو اس کی مٹھی بند تھی اس میں مردانہ بال پکڑے ہوئے تھے بعد از مقدمہ بھی ایسی محرکات سامنے آئے کہ میری ہمشیرہ کے قتل میں بہنوئی خلیل اس کے دو بیٹوں سمیت ندیم جو خلیل کا داماد ھے ملوث ہیں اب سائل کو قوی یقین هو گیا ھے مکان ہتھیانے کی غرض سے اس کی بہن کا قتل ناحق کیا گیا ھے رورل سرکل ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن سیل نے ایک ملزم عبدالسلام کو گرفتار کیا جو حساس ادارے کا ملازم بھی بتایا گیا ھے زرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو پولیس نے 10 دن ریمانڈ پر رکھا مگر کیس کے بارے کچھ پوچھا تک نہیں اور جیل بھیج دیا گیا جبکہ باقی ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ھے جبکہ ملزمان بااثر ہیں جن کی طرف سے سفارشی بھی پولیس تفتیش میں مداخلت کر رھے ہیں