وزیراعظم عمران خان کے ارینا ون کیپٹل جلسے پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ردعمل

 
0
358

یہ خوشگوار نظارہ تھا۔امید ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے
اسلام آباد جولائی 22 (ٹی این ایس): امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ارینا ون کیپیٹل جلسے پر ردعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ برائے ساؤتھ اینڈ ایسٹ ایشیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا۔امید ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے ۔


واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30ہزار افراد موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کے اس اجتماع نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کو امریکہ دورے پر حکومت کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے قافلے میں درجن بھر سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس، فائر برگیڈ اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچی۔ وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔
واشنگٹنکے شہری علاقوں اور امریکا کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان ہائوس کے نزدیک میساچوسٹس ایونیوپرقطاروں میں کھڑے ہوکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔جبکہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے موجود تھے۔