وفاقی وزیر مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہو گئی گاڑی بہادر آباد میں ایم کیو ایم مرکز کے باہر پارک کی گئی تھی، ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی

 
0
384

کراچی جولائی 30 (ٹی این ایس): کراچی کے علاقے بہادرآباد سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کنونئیر مقبول صدیقی کی گاڑی بہادر آباد مرکز سے چوری ہو گئی ہے۔ گاڑی بہادرآباد میں ایم کیو ایم مرکز کے باہر پارک کی گئی تھی۔گاڑی صبح 8بج کر 16 منٹ پر مرکز کے باہر سے چوری کی گئی۔
پولیس نے مرکز کے باہر لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی ایم کیو ایم پاکستان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے گاڑی کچھ عرصہ قبل ہی خریدی تھی۔فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نہیں ہے،پولیس دیگر کمیروں کی فوٹیج بھی حاصل کر رہی ہے۔تاکہ ملزمان کی شناخت ہو سکے۔واضح رہے کچھ روز قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کی واردادت ہوئی تھی۔
پولیس شبلی فراز کے گھر پہنچ گئی تھی اور پولیس کی جانب سے اس بات کا تخمینہ لگایا جا رہا تھا کہ کیا کیا چوری ہوا۔پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہیں کہ واردات کیسے ہوئی۔شبلی فراز کے گھر چوری کے واقعے کے بعد فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا گیا تاکہ تفتیش میں مزید مدد مل سکے۔۔تاہم یہاں پر سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ جب ایک سینیٹر کے گھر چوری ہو رہی ہے اور وفاقی وزیر بھی وارداتوں سے محفوظ نہیں ہے تو عام عوام کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا۔
واضح رہے دو سال قبل بھی شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔س میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھ گئے۔ وہاں توڑ پھوڑ کی اور وہاں سے کوئی ضروری کاغذات جن میں ٹیکس ریٹرنز ، پراپرٹی کے کاغذات اور احمد فراز ٹرسٹ کا ریکارڈ شامل تھا، چوری کر لیئے۔