شریف خاندان کو ایک اور جھٹکا، نواز شریف کے کزن کی ملکیت شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا

 
0
315

لاہور جولائی 30 (ٹی این ایس): مشکلات میں گھرے شریف خاندان کو ایک اور زبردست جھٹکا اُس وقت لگا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف کے کزن کی ملکیت حسین وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بینک ڈیفالٹر حسین وقاص شوگز ملز کا دفتر 31 اگست کو نیلام کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے نیب کی کارروائیوں کے نتیجے میں شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف خاندان نیب مقدمات کی زد میں ہے ۔ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی کئی کرپشن کیسز میں نامزد ہیں جبکہ ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف بھی نیب نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور اب نواز شریف کے کزن کی ملکیت شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔