عرفان صدیقی نے نواز شریف کے لکھی ہوئی تقریر کرنے کی وجہ بتا دی

 
0
303

اسلام آباد جولائی 30 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کے سپیچ رائیٹر اور سابق مشیر عرفان صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مریم نواز کے لیے بھی تقریر لکھتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کسی شخص کی آزادی کو آپ اس حد تک صلب کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی سے بات نہ کرے۔اگر کوئی مشورہ مانے تو وہ اپنا منہ بند کر لے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا آئین یا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ نواز شریف لکھی ہو چیز پسند کرتے ہیں۔نواز شریف کے سامنے جب کوئی چیز لکھی ہوئی ہو تو ان کے اندر کانفیڈینس آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ جلسوں میں بھی لکھی ہوئی تقریر کرتے ہیں۔ مریم نواز لکھی ہوئی تقریر نہیں کرتی۔ آج تک میرے علم میں نہیں ہے کہ انہوں نے کسی سے تقریر لکھوائی ہوں۔البتہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کوئی تقاریر کے پوائنٹس لیتی ہوں کہ بھٹو کے دور میں کیا ہوا تھا وغیرہ۔
لیکن مریم نواز اپنی تقریر خود تخلیق کرتی ہیں اور اس کے پوائنٹس تیار کرتی ہیں۔واضح رہے عرفان صدیقی ماضی میں نواز شریف کو تقاریر لکھ کر دیتے رہے ہیں۔کچھ روز قبل عرفان صدیقی کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بن گئے۔: سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر عرفان صدیقی کو کو دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے بعد عرفان صدیقی کی کچھ تصاویر سامنے آئی جس میں میں انہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھی۔عرفان صدیقی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد صحافی برادری اور مسلم لیگ نون کی طرف سے حکومت پر بہت تنقید کی گئی۔ عرفان صدیقی کے حوالے سے ہی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق راولپنڈی کے علمی خاندان سے ہے۔عرفان صدیقی جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما اور دانشور نعیم صدیقی کے بھانجے ہیں۔جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقیکے پھوپھی زاد ہیں۔عرفان صدیقی ایف جی سرسید کالج مال روڈ راولپنڈی میں طویل عرصہ درس و تدریس سے منسلک رہے۔