ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے 10غیرقانونی گیٹ ویز پکڑے لئے، دو افراد گرفتار ،موبائل سمز، رائوٹرز، موڈیمز اورلیپ ٹاپ قبضے میں لے لئے گئے

 
0
586

لاہور اگست 06 (ٹی این ایس): ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی گرے ٹریفک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،لاہورمیں چھاپے کے دوران 10غیرقانونی گیٹ ویز پکڑے گئے۔ایف آئی اے اورپی ٹی اے کی ٹیم نے سبزہ زار لاہور میں وی او آئی پی سیٹ اپ پر چھاپہ مارا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق چھاپے کے دوران 10غیر قانونی گیٹ ویز پکڑ لیے گئے۔چھاپہ مار ٹیم نی500فعال سمز، رائوٹرز، موڈیمز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے ۔کارروائی کے دوران 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن سے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔