رانا نثا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

 
0
1547

لاہور اگست 09 (ٹی این ایس): لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں زیر حراست سابق وزیر قانون و ممبر قومی اسمبلی رانا نثا اللہ اور دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی۔ رانا ثناء اللہ اور شریک ملزموں کو سخت سکیورٹی میں انسداد منشیات کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا ملزموں کاچالان مکمل کر لیا ہے۔
کیمیکل ایگزیمینیشن رپورٹ کا انتظارہے۔کیس کے دیگرشریک ملزموں کے وکلاء نے عدالت پیش ہو کر اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرکوسی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روزہ توسیع کرتے ہوئے 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کے حالات کا حوصلے سے مقابلہ کرینگے۔