وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام۔  والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

 
0
1127

لاہور اگست 23 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والڈ سٹی آف اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیں گے۔ ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔