وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس آمد۔ وزیر اعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی ملاقات

 
0
277

لاہور اگست 31 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی گورنر ہاؤس آمد۔ وزیر اعلی عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی ملاقات۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت-
مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار- انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اقوام عالم کو مظلو م کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی-

مودی سرکار نے کرفیو کے ذریعے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔ کشمیری عوام اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھایا ہے- گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی- نعیم الحق نے کہا پاکستان اور کشمیر کا انمٹ رشتہ ہے۔ قوم نے گزشتہ روز بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر دنیا کو واضح پیغام دیا ہے۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کے عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں، سیاسی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال-