نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کا103 واں یوم پیدائش (کل )منایا جائیگا

 
0
1942

لاہور جولائی20 (ٹی این ایس) پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا103 واں یوم پیدائش کل ( ہفتہ) 22جولائی کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔میجر طفیل محمد شہید 22جولائی1914ء کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے1943ء سے1958 ء تک پاکستان آرمی میں سروس کی ،میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور انہوں نے 7 اگست1958ء کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا ۔