6 فٹ کی لڑکی نے 2 فٹ کے لڑکے سے شادی کر کے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

 
0
425

اوسلو اکتوبر 05 (ٹی این ایس): 6 فٹ کی لڑکی نے 2 فٹ کے لڑکے سے شادی کر کے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شادی کی ایک ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں دولہا دو فٹ کا ہے جب کہ دلہن کا قد 6 فٹ ہے۔برہان چشتی کو ان کی اہلیہ فوزیہ پیار سے ‘بو بو’ بلاتی ہیں۔ان کا قد محض 2 فٹ ہے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریب کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور جوڑا دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اوسلو میں پاکستانی جوڑے کے ولیمے کی تقریب میں 13مختلف ممالک سے لوگوں نے شرکت کی۔گذشتہ روز دنوں کی شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ نا صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ لوگوں کی طرف سے اس جوڑی کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔شادی میں 2 فٹ کے دولہا میاں کو اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بوبو اپنی شادی پر بے انتہا خوش ہیں۔برہان چشتی کی اہلیہ چشتی کی اہلیہ فوزیہ کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے۔فوزیہ کا کہنا ہے کہ برہان چشتی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اس لیے انہیں پیار سے بوبو پکارتی ہیں،فوزیہ نے اپنے ہاتھ پر اپنے شوہر پر بوبو سے کا نام بھی لکھوا رکھا ہے۔دونوں کی شادی کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے وہیں بوبو کے دوستوں نے بھی ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ برہان چشتی پیدائشی طورپر پولیو کے مرض میں مبتلا ہیں لیکن اس بیماری کے باوجود بوبو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔بوبو کی بڑی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آتی رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔