پارک لین کیس ، احتساب عدالت نے ملزم جاوید حسین کے جسمانی ریمانڈ میں 15اکتوبر تک توسیع کر دی

 
0
327

اسلام آباد اکتوبر 08 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس ، پارک لین کیس میں ملزم جاوید حسین کے جسمانی ریمانڈ میں 15اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جاوید حسین سے دوران تفتیش کچھ معلومات ملی ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ اس تفیش مکمل کر لیں اور ریمانڈ نہیں دوں گا۔ عدالت نے جاوید حسین کے جسمانی ریمانڈ میں15 اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔