راولپنڈی اکتوبر 08 (ٹی این ایس): ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ، پیشہ وارانہ فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیکر پولیس امیج کو بہتر کریں، تھانہ جات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کسی بھی سائل یا درخواست گزار کو انصاف فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ اچانک وزٹ کے دوران ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کی پولیس افسران کو ہدایات۔ تفصیلات کےمطابق ایس پی صدرڈویژن رائے مظہر اقبال نے تھانہ جات کے اچانک وزٹ کاسلسلہ جاری رکھتے ہوتے ہوئے تھانہ مندرہ، گوجر خان، جاتلی اور روات کا وزٹ کیا، دوران وزٹ تھانہ جات کی بلڈنگ ، فرنٹ ڈیسک روم ،حوالات ، کوت اور ریکارڈ تھانہ کو چیک کیا، حوالات میں بند ملزمان سے انکے مقدمات کے متعلق پوچھ گچھ کی، تھانہ جات میں نصب کیے گئے CCTV کیمرے جات کی مانیٹرنگ کو چیک کیا۔اور CCTV کیمرہ جات کے بیک اپ کو مزید محفوظ اور موثر بنانے کی ہدایت جاری کی، تھانے میں آنے والے سائلین سے ملاقات کیں اور متعلقہ افسران کو ان کی درخواست اور شکایات پر فوری عملدرآمد اور میرٹ پر یکسوئی کے احکامات صادر فرمائے۔ سائلین کیلئے قائم کیے گئے ویٹنگ روم، لیڈیز روم کا معائنہ کیا اور سائلین کو عزت و احترام کیساتھ مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ تھانہ جات میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بیگناہ شہری کو چالان عدالت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نیک نیتی سے سرانجام دیکر پولیس امیج کو بہتر کریں۔ دوران وزٹ رواں سال میں درج ہونیوالے مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا گیا۔اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسوئی کے احکامات صادر فرمائے گئے۔