سی ڈی اے کا اسلام آباد شہر میں بلڈنگ قوانین پر موئثر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بھرپور ایکشن جاری

 
0
382

اسلام آباد اکتوبر 08 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اسلام آباد شہر میں بلڈنگ قوانین پر موئثر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے اور اس ضمن میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے علاوہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نہ صرف اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء میں بلکہ اسلام آباد کی حدود میں واقع پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول سیکشنII- نے مہم میں اسلام آباد کے سیکٹر B-17میں واقع ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سی ڈی اے کے آئی سی ٹی بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2005؁ء کی خلاف ورزی پر متعدد عمارتوں کو سربمہر کر دیا ہے۔ بلڈنگ قوانین خلاف ورزی کے اس آپریشن میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرولII-،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا۔
منگل کے روز کئے جانے والے آپریشن میں 19 کمرشل بلڈنگز بشمول ایمل ٹاور بلاک۔بی،ادریس ٹاور بلاک۔بی، پی سکوائر ڈریم اوکس، میجسٹک مال، ملٹی سکوائر، پیرس ہائٹیس9-، سیفرہائٹس، چار پلازوں جو کہ پلاٹ نمبرI-6،18-C،C-2 اورپلاٹ26-Cپر بنائے گئے تھے کہ علاوہ ملٹی لیک ٹاور، پلاٹ 10 ایمل آرکیڈ میلو مال، پلاٹ 11بلاک B مرکز، پلاٹ 01 ریلائنس آرکیڈ اے بلاک اور مرکز کے پلاٹ 15 کو خلاف بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہر کر دیا ہے۔
آئی سی ٹی بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشننز2005؁ء کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔