ریجنل اخبارات کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، ان کو ان کا حق دلائیں گے؛ جی ایم جٹ

 
0
317

اسلام آباد اکتوبر 08 (ٹی این ایس): پاکستان کےتمام لوکل اور ریجنل اخبارات کو ان کا حق دلائیں گے اور کسی بھی اخبار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار لوکل/ریجنل اخبارات کی ملک گیر تنظیم APRNSآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے چیئرمین جی ایم جٹ نے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف لوکل/ریجنل اخبارات کے پبلشر،چیف ایڈیٹرز اور ایڈیٹرز موجود تھے۔اجلاس میں ممبر سازی کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ APRNS کو ضلعی سطح تک منظم کیا جائے اور ممبر سازی اور رابطہ کے لئے ضلعی کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا تقرر کیا جائے گا ۔ممبر سازی مکمل کرکے ہر سطح پر الیکشن کروایا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس میں جی ایم قادری،ڈاکٹر ارشد،تنویر احمد سپرا۔زاہد چیمہ۔حافظ جاوید،ملک غضنفر اعوان، رانا خضرحیات،شبیر احمد،عامر چشتی،شہزاد احمد،چوہدری شہباز ارائیں،سرور صدیقی، چوہدری آصف جٹ ،ڈاکٹر شاہد استقلال،غلام مصطفیٰ چوہدری،محمد فیصل،غلام اکبر مروت،میاں شعیب اوردیگر اہم صحافتی زمہ داران نے شرکت کی۔