اسلام آباد اکتوبر 19 (ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنی لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو ڈیٹا بیس تک رسائی ملنے کے بعد افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔یہ پیشکش متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الحملی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں کی۔
Grateful to HE Nasser bin Thani Al Hamli for his hospitality & for the positive meetings in order to improve employment & lives of Pakistanis working in UAE.Honoured to chair 5th ministerial session of Abu Dhabi Dialogue,great learning from experiences of other countries @uaegov pic.twitter.com/xHYhfot3w2
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 17, 2019
وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس تک رسائی سے پاکستان کو وہاں پر ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان متعلقہ شعبوں کے لیے افرادی قوت تیار کر کے متحدہ عرب امارات بھیج سکے گا۔ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے اپنے ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افرادی قوت کی شفاف بھرتی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مربوط بنانا چاہتا ہے۔