پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گوادر اور اورماڑہ میں نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ

 
0
263

اسلام آباد اکتوبر 24 (ٹی این ایس): امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انھیں سی پیک کے سمندری دفاع سمیت دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں اور جنگی حکمت عملی پر بریفنگز دی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کے سربراہ سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ با ژونگ نے خصوصی ملاقات بھی کی جس میں سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوادر میں نیول چیف کو سی پیک میری ٹائم سکیورٹی ٹاسک فورس 88 کی کارکردگی اور اس کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے بحری بیڑے کی تنظیم نو کے بعد گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں تعینات سرفس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیرالبحر کو ممکنہ خطرات اور پاک بحریہ کی جوابی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئیں۔ نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے گوادر اور اورماڑہ میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی منصوبوں کے سنگ بنیاد بھی رکھی