جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان پبلشر میر جاوید الرحمان اور رپورٹر احمد نوارنی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

 
0
663

اسلام آبادجولائی21(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان پبلشر میر جاوید الرحمان اور رپورٹر احمد نوارنی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاہے کیس کی سماعت 25جولائی کو جسٹس اعجاز افصل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے جنگ گروپ کی جانب سے جے آئی ٹی کے بارے میں منفی رپورٹنگ کی تھی عدالت عظمیٰ نے جنگ اور انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹر احمد نورانی میر شکیل الرحمان اور میر جاوید الرحمان سے جواب طلب کررکھا ہے