مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا استقبال کرتے ہوئے 4افراد پل سے گر گئے

 
0
489

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس): جمعیتِ علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا استقبال کرتے ہوئے 4افراد پل سے گر گئے ہیں۔ پل سے گرنے والے 2افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں جمیعتِ علماء اسلام ف کے کارکنان نے انکا استقبال کیا۔ اسی دوران استقبال کرنے والے کارکنان میں سے 4افراد پل سے نیچے گر گئے جن میں سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے دونوں افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور سے نکلتے ہوئے بھیکامونکے کے قریب جے یو آئی ف کے قافلے نے موٹرسائیکل سواروں کو روندتے ہوئے 3 افراد کی جان لے لی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اس وقت پنجاب کے شہر کامونکے پہنچا تھا جب 3 شہری جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔