آزادی مارچ کے شرکاء کے جی نائن اورجی۔10 میں سڑکوں اور گلیوں پر ڈیرے، مکینوں کو دفتروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا

 
0
356

اسلام آباد نومبر 05 (ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ میںشریک لوگوں نے دن کے ٹائم جی۔ 10اورجی نائن میں ڈیرے ڈال دیئے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو دفتروں میں پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ لوگوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکووں پر ہی چہل قدمی شروع کررکھی ہے جس مقامی شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔جی۔ 10میں شہریوں نے اے پی پی کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والے لوگ رات کو جلسے میں شرکت کے بعد دن کے ٹائم جی نائن اور جی۔
10اور گردو نواح میں چہل قدمی کررہے ہیں اور روڈ کے کنارے فٹ پاتھوں پر ہی انہوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ ان کی گلیوں ہی میں دھرنے میں شرکت کرنے والے لوگ ٹولیوں کی شکل میں پھرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ فروٹ وغیرہ کے چھلکے گلیوں میں اور سڑکوں پر ادھر ادھر پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے۔
جی نائن اور پشاور موڑ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی طرح منگل کو بھی شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں دقت کا سامنا رہا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا شرکاء کی جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں رش کی وجہ سے جگہ جگہ پر روڈ بلاک تھی جس کی وجہ سے 10 منٹ کا فاصلہ کئی گھنٹے میں طے ہوا۔